فیصل آباد : ہسپتال ملازم کی مریضہ کو نشہ آور انجیکشن لگا کر زیادتی

ملزم بچی کو ٹیسٹ کروانے کے بہانے لیبر روم کی طرف لے گیا اور مبینہ طور پر اسے نشہ آور انجکشن لگا کر بے ہوش کرکے زیادتی کا نشانہ بنادیا: پولیس

182

فیصل آباد : الائیڈ ہسپتال کے ملازم نے 14 سالہ مریضہ کو مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن لگا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق افغان آباد کی رہائشی خاتون کی 14 سالہ بیٹی بیمار تھی جس کے ٹیسٹ کروانے کے بہانے ہسپتال کے ملازم احسان عرف احسن نے انہیں ہسپتال بلایا، ملزم احسان والدہ کو وارڈ کے باہر بٹھا کر اسکی 14 سالہ بیمار بیٹی کو ٹیسٹ کروانے کے بہانے لیبر روم کی طرف لے گیا اور مبینہ طور پراسے نشہ آور انجکشن لگا کر بے ہوش کرکے زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور لڑکی کو چھوڑ کر خود فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تین روز قبل پیش آیا، متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.