فیصل آباد میں حیران کن ڈکیتی کی واردات ، پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا

ڈاکوؤں نے پیزا ڈلیوری بوائے کو لوٹ لیا، موٹرسائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر دو پیزے چھین کر فرار ہو گئے۔

138

فیصل آباد: ڈاکوؤں نے پیزا ڈلیوری بوائے کو لوٹ لیا، موٹرسائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر دو پیزے چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے پیزے چھیننے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق دانیال گارڈن میں 23اکتوبر کی رات ایک بجے پیزا ڈلیوری کا بذریعہ فون آرڈر موصول ہوا جس پر ڈلیوری بوائے ماجد پیزا ڈلیور کرنے کے لیے گلی نمبر 3 پہنچا تو موٹرسائیکل سوار دو افراد نے اسلحہ کے زور پر دونوں پیزے چھین لیے اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے تھانہ صدر میں 1800 روپے مالیت کے دو پیزے چھیننے پر ڈکیتی کے الزام میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.