گگو منڈی میں دن دیہاڑے ڈکیتی ، تین ڈاکوؤں نے 42 لاکھ روپے لوٹ لیے

تھانہ گگومنڈی پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

128

(سید ساجد حسین نقوی) تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گگو منڈی شہر کے بھرے بازار سے دن دیہاڑے دکاندار سے 42 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد محسن اپنی دکان افضل بک ڈپو سے 42 لاکھ نقدی لے کر بینک میں جمع کروانے جارہا تھا کہ گگومنڈی بازار میں خان ہوٹل کے قریب تین نامعلوم مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر محمد محسن سے 42 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ تھانہ گگومنڈی پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

ڈی ایس پی بورے والا سردار ظفر اقبال ڈوگر بھی موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.