بشام میں چینی انجینئرز پر حملےکیلئے افغان سرزمین استعمال ہوئی: وزیر داخلہ

25

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا ہےکہ بشام میں چینی انجینئرز  پرحملہ کالعدم ٹی ٹی پی نے کیا، تمام شواہد موجود ہیں کہ بشام حملے کے لیے افغان سرزمین استعمال ہوئی۔

لاہور  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین اور  پاکستان کے تعلقات ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں، دونوں ممالک مختلف فورمز  پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، وہ ہماری بہتری اور ہم ان کی بہتری کے لیےکام کرتے ہیں، پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کے لیے افغان سرزمین استعمال ہوئی۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے، چینی شہریوں پر باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کیا گیا، تمام شواہد موجود ہیں کہ بشام واقعہ کالعدم ٹی ٹی پی نے کیا، ثبوت دیے جانے کے باوجود اب تک افغان حکومت نےکوئی جواب نہیں دیا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.