ڈی چوک احتجاج، علیمہ اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے گرفتار تھیں۔

71

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان، عظمیٰ خان کے خلاف ڈی چوک احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور ع٘طیٰ خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی دونوں بہنوں کی ضمانتیں منظور کی ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کےجج ابو الحسنات ذوالقرنین نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی رہائی کی روبکار جاری کردیں، رہائی کی روبکار لے کر پی ٹی آئی وکلاء جوڈیشل کمپلیکس سے جیل کے لیے روانہ ہو گئے۔

یاد رہے کہ تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے گرفتار تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.