پی ٹی آئی کا 24نومبرکواحتجاج ملک ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے: نوازشریف

جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے،احتجاج کی کال دینے والے ان شاءاللہ کامیاب نہیں ہوں گے: صدر مسلم لیگ ن

90

لندن :صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔

نواز شریف اپنی بیٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ لندن سے وطن واپسی کے لیے ایون فیلڈ سے ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے جہاں روانگی سے قبل انہوں نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔

نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے، 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا احتجاج کی کال دینے والے ان شاءاللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز چند روز سے لندن میں مقیم تھے، اس دوران دونوں نے کچھ روز سوئٹزرلینڈ میں بھی گزارے تھے۔

یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اس بار سر سے کفن باندھ کر نکلیں گے اور مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں لوٹیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.