ڈی پی او وہاڑی کا ایکشن: منشیات فروشوں سے ڈیلنگ ،بھتہ خوری پر 3 کانسٹیبل معطل
بورے والا (سید ساجد حسین نقوی) منشیات فروشوں سے ڈیلنگ اور بھتہ خوری کی آڈیو کال پر ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان کا نوٹس، 3 کانسٹیبلز کو معطل کر دیا.
کانسٹیبلوں کے خلاف منشیات فروشوں سے رابطے، رشوت لینے اور ان کو تحفظ فراہم کرنے کے شواہد پر ایکشن لیا گیا۔
تھانہ صدر وہاڑی میں تعینات کانسٹیبلز ابرار الحق، توقیر ناصر اور ڈرائیور اسد وسیم معطل کرکے کلوز ٹو لائن اور چارج شیٹ کر دیا گیا.
ڈی ایس پی لیگل محمد اسلم حیات کو انکوائری رپورٹ جلد از جلد مکمل کر کے پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.
ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے ساتھ رابطے، ڈیلنگ اور رشوت خوری پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔
اان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے سہولت کار بننے والوں کو قطعاً معاف نہیں کیا جائے گا۔ منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ دینے والے اور کرپشن میں ملوث کالی بھیڑوں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے.