ضلعی ہسپتال وہاڑی میں ناک کان گلے کا شعبہ فعال

186

بورے والا (سید ساجد حسین نقوی)دس سال سے بند ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کا شعبہ امراض ناک، کان، گلہ فعال کر دیا گیا.

ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے ای این ٹی وارڈ کا افتتاح کیا.

شعبہ عرصہ گزشتہ دس سال سے ای این ٹی سرجن سپیشلسٹ کی عدم تعیناتی کی وجہ سے بند تھا.

افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے رابطہ کر کے وہاڑی ضلع کے شہریوں کے لیے ڈاکٹر خالد محمود کی بطور چیف کنسلٹنٹ خدمات حاصل کی گئیں. انہوں نے کہا کہ ای این ٹی شعبہ کے فعال ہونے سے شہریوں کو ان کی دہلیز پر علاج معالجہ کی سہولت میسر ہے. ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کے باعث بھی ای این ٹی شعبہ کی اہمیت بڑھ گئی ہے کیونکہ آلودگی کے باعث ناک کان اور گلے کی بیماریوں عام ہیں جن کا اب مقامی طور پر علاج ممکن ہو گا.

ڈی سی وہاڑی سید آصف حسین شاہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی کارڈیک وارڈ کو بھی فعال کر دیا جائے گا جس سے لوگوں کو مزید بہتر امراض دل کے علاج کی سہولت میسر آئے گی، کارڈیک وارڈ کیلئے انجیو گرافی مشین کی خریداری کا عمل جاری ہے.

انہوں نے کہا کہ ہسپتال سے سروسز کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں.

اس موقع پر اے ڈی سی آر محمد طیب خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق احمد،ایم ایس ڈاکٹر احمد فراز، چیف کنسلٹنٹ ای این ٹی ڈاکٹر خالد محمود، چیف کنسلٹنٹ کارڈیالوجی ڈاکٹر محمد فاروق، ڈاکٹر منان شاہد، ڈاکٹر راؤ مبین احمد، ڈاکٹر محسن ممتاز،بجٹ اینڈ اکاونٹس آفیسر ممتاز گیلانی اور دیگر ڈاکٹرز بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.