فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے بھی علیحدگی کی افواہیں، انسٹا اکاؤنٹ سے ان فالو کردیا

فیروز خان نے پہلی اہلیہ سے طلاق کے بعد رواں برس جون میں ڈاکٹر زینب سے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا

101

کراچی: پاکستانی اداکار فیروز خان کی جانب سے دوسری اہلیہ زینب کو انسٹاگرام سے ان فالو کر دیا گیا، جس کے بعد ان کی دوسری بیوی سے بھی علیحدگی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔

فیروز خان نے پہلی اہلیہ سے طلاق کے بعد رواں برس جون میں ڈاکٹر زینب سے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔

ایک ماہ بعد ہی اداکار فیروز خان نے ڈاکٹر زینب کے ساتھ شیئر کی گئی مختلف تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دی تھیں، تصاویر کے ہٹتے ہی سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ ان کی دوسری شادی بھی ختم ہوگئی۔

تاہم اس کے بعد اداکار نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے دوسری اہلیہ کے ہمراہ اپنے نکاح کی تصویرانسٹا سٹوری پر شیئر کی اور آرکائیو ری سٹور کرتے ہوئے ڈاکٹر زینب کو بہترین تحفہ قرار دیا تھا۔

اب کچھ مہینوں بعد ہی فیروز نے انسٹاگرام سے اہلیہ زینب کو ان فالو کردیا ہے ، سوشل میڈیا سمیت مختلف ویب سائٹس پر دوسری اہلیہ زینب کو ان فالو کیے جانے کے سکرین شاٹس بھی وائرل ہیں۔

فیروز خان نے دوسری اہلیہ کو انسٹا سے ان فولو کردیا، ایک بار پھر علیحدگی کی افواہیں

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیروز خان نے اہلیہ کو گزشتہ چند روز کے دوران ہی ان فالو کیا ہے۔

اہلیہ کو ان فالو کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی توپوں کا رخ ایک بار پھر فیروز خان کی جانب مڑگیا ہے تاہم اس حوالے سے اداکار کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.