ملائیکہ اروڑا کے والد نے عمارت کی چھت سے کود کر خودکشی کرلی

انیل اروڑا کی موت پر ملائیکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان اور بوائے فرینڈ ارجن کپور بھی ان کے گھر پہنچ گئے

103

ممبئی: بالی ووڈ ماڈل و اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے عمارت کی چھت سے کود کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ انیل اروڑا نے ممبئی کے علاقے باندرا کی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی ہے تاہم پولیس کو خودکشی کی اصل وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔

بتایا جارہا ہے کہ جس وقت انیل اروڑا نے خودکشی کی ملائیکہ اس وقت  والد کے گھر میں موجود نہیں تھیں، دوسری جانب ملائیکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان انیل اروڑا کی موت کی خبر سن کر سب سے پہلے ملائیکہ کے گھر پہنچ گئے۔ بعدازاں ان کے سابق بوائے فرینڈ ارجن کپور، سیف علی خان، کرینہ کپور خان اور دیگر فلمی ستارے بھی ان کے گھر پر پہنچ گئے ہیں۔

انیل اروڑا کے سوگواران میں ان کی بیٹیاں، اداکارہ ملائیکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور اہلیہ جوائس پولی کارپ شامل ہیں۔

ملائیکہ اروڑا کے والدین میں علیحدگی اس وقت ہوئی جب وہ 11 سال اور ان کی بہن اداکارہ امریتا راؤ 6 سال کی تھیں، دونوں کی پرورش ان کی ماں جوائس پولی کارپ نے کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.