پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے

تحریک انصاف کے وفد کی سپیکر سے ملاقات، تمام ارکان کل ایوان میں آئیں گے، بیرسٹر گوہر

85

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے گرفتار ممبران اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے گرفتار ساتھیوں کے پروڈکشن آرڈرز جاری کروانے کے لیے سپیکر سے چیمبر میں ملاقات کی۔  پی ٹی آئی وفد میں داوڑ کنڈی اور علی محمد خان بھی شامل تھے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آپ نے گزشتہ روز پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک گرفتار ممبران کو اسمبلی لانے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے، آپ نے کل زبانی کہا تھا آج تحریری حکم نامے کے لئے آئے ہیں۔

بعدازاں بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے گرفتار ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں، تمام ارکان کل ایوان میں آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.