دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

رنویراور دیپکا کے ہاں بیٹی کی پیدائش 8 ستمبر یعنی اتوار کی صبح ہوئی: بھارتی میڈیا

84

ممبئی: بالی وڈ کی معروف جوڑی دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکار جوڑے کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر بیٹی کی آمد کا اعلان کیا گیا۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق رنویراور دیپکا کے ہاں بیٹی کی پیدائش 8 ستمبر یعنی اتوار کی صبح ہوئی۔

اس سے قبل اتوار کی صبح انڈین میڈیا نے دیپکا اور رنویر کے ہاں ننھی پری کی آمد کی تصدیق کی تھی، گزشتہ روز دیپکا اور رنویر کی کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جو کہ ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس ہسپتال کے باہر لی گئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا تھا کہ 7 ستمبر ہفتے کو دیپکا اور رنویر ہسپتال پہنچے تھے جہاں اداکارہ داخل ہوگئی تھیں۔

مقبول ترین جوڑی کے والدین بننے پر سوشل میڈیا پر مداح بڑی تعداد میں دونوں کو مبارکبادیں دے رہے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپکا 28 ستمبر کو جنوبی ممبئی کے ایک ہسپتال میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی۔

واضح رہے کہ رنویر اور دیپکا پڈوکون کی شادی 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب میں ہوئی تھی۔

رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.