عمران خان کا روپوش پارٹی رہنماؤں کو باہر نکلنے اور گرفتاریاں دینے کا حکم

میں خود قید ہوں اور باقی رہنما بھی ڈر کو چھوڑیں، بانی پاکستان تحریک انصاف

119

راولپنڈی: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے روپوش پارٹی رہنماؤں کو روپوشی ختم کرکے باہر نکلنے اور گرفتاریاں دینے کا حکم دے دیا ۔

اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھاکہ میں خود قید ہوں اور باقی رہنما بھی ڈر کو چھوڑیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ روپوش رہنما گرفتاریاں دیں، ان پر جو بھی الزام ہے، اس کا سامنا کریں، گرفتاریاں دے کر عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کریں۔

خیال رہے کہ 9 مئی 2023 کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما روپوش ہیں جن میں مراد سعید، حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں توشہ خانہ کے نئے کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.