حزب اللہ کی شدید مزاحمت، اسرائیلی فوج کی لبنان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام

اسرائیلی فوج نے آج صبح زمینی رستے سے لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی: لبنانی خبر رساں ادارہ

167

بیروت: لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شدید مزاحمت کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی لبنان میں داخل ہونے کی پہلی کوشش ناکام بنا دی جس میں صیہونی فوج کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز لبنان کی سرحد پر قائم علاقے اڈیسہ سے لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران اسرائیل فوج اور حزب اللہ فائٹرز کی سپیشل انفنٹری رضوان فورس کے درمیان تصادم ہوا۔
الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق حزب اللہ فائٹرز نے اسرائیلی فوجیوں کی لبنان میں زمینی رستے سے داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی اور اس دوران درجنوں اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
لبنانی خبر ایجنسی المیادین کا کہنا ہےکہ بدھ کی صبح اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 20 اسرائیلی سپاہی زخمی ہوئے جنہیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسرائیلی ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جبکہ کچھ اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاع ہے مگر اس حوالے سے ابھی کچھ واضح نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.