بابراعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے پر فخر زمان بول پڑے، ٹوئٹ وائرل
ایکس پر فخر زمان نے بیان جاری کیا اور بھارتی سٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی مثال دی
کراچی: قومی کرکٹر فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں سابق کپتان بابراعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔
اتوار کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں سے بابراعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر فخر زمان نے بیان جاری کیا اور بھارتی سٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی مثال دی۔

فخر زمان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو تین سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا، انہیں بنچ پر نہیں بٹھایا گیا۔
پاکستانی اوپنر نے کہا کہ بابراعظم کو ڈراپ کرنے کی خبریں باعث تشویش ہیں،پاکستان کے بہترین بیٹر کو ڈراپ کرنے سے منفی پیغام جائے گا۔
فخر زمان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔