یوکرین میں ریلوے اسٹیشن پر روسی راکٹ کے حملے کے نتیجے میں باون افراد ہلاک

208

مشرقی یوکرین میں ایک ریلوے اسٹیشن پر مبینہ روسی راکٹ کے حملے کے نتیجے میں کم ازکم باون افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی اہلکاروں کے مطابق میزائل حملہ ایک ایسے وقت پر کیا گیا، جب انخلاء کے لیے بڑی تعداد میں شہری ریلوے اسٹیشن پر موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ کراماٹوسک ریلوے اسٹیشن پر دو راکٹ گرے۔ ادھر یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے عالمی برادری سے روس کے خلاف سخت ترین اقدامات کی اپیل کی۔ جرمن چانسلر اولاف شولس سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے اس روسی حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.