کراچی دھماکا: ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات

اتوار کی رات کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 غیر ملکی ہلاک ہوگئے تھے

99

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملے کی ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق حملےمیں چھوٹی کار استعمال کی گئی جب کہ کارکی نمبرپلیٹ،انجن اور چیسز نمبرحاصل کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کار سوارخودکش حملہ آور قافلے کے نکلنے کا انتظارکررہا تھا اور  قافلہ پہنچتے ہی کارسوار نے اپنی گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرادی جب کہ کار میں ممکنہ طور پر بارود تھا جس سےگاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکےکے بعد غیرملکیوں کی ایک گاڑی ریورس کرکے محفوظ کرنےکی کوشش کی گئی مگر دھماکے میں بھاری بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا جس سےگاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ متاثرہ گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

جناح ہسپتال میں 2 غیر ملکیوں اور ایک مقامی شہری کی لاش لائی گئی

دوسری جانب ہسپتال حکام کا بتانا ہے کہ دھماکے بعد جناح ہسپتال میں 2 غیر ملکیوں سمیت3 افراد کی لاشیں لائی گئیں جن میں سے ایک لاش مقامی باشندے کی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

علاوہ ازیں ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس میں بم ڈسپوزل ایسٹ، ساؤتھ اور ویسٹ کی ٹیمیں تفتیش کریں گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ آئی جی سندھ کے احکامات پر خصوصی ٹیم بنائی گئی ہے۔

واضح رہے  اتوار کی رات کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 غیر ملکی ہلاک جب کہ 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.