مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کا جامعہ پنجاب کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ
سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر سے ملاقات کی اور گلدستہ پیش کیا۔
لاہور: جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے جامعہ پنجاب کے شعبہ فلم و براڈکاسٹنگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر سے ملاقات کی۔
قیصر شریف نے ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کو چیئرپرسن پیمرا کونسل آف کمپلینٹس پنجاب مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ڈاکٹر لبنیٰ کی میڈیا میں عملی تجربے اور تدریسی خدمات کے باعث پیمرا کونسل عوامی شکایات کے مؤثر ازالے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

ملاقات کے دوران دونوں نے میڈیا کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن کی تعلیمی شعبے اور مجموعی طور پر سماجی خدمت میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور اسے قابل تحسین قرار دیا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور دونوں شخصیات نے اخلاقی میڈیا روایات اور سماجی ترقی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔