ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی کھلی کچہری، سائلین کی شکایات پر موقع پر احکامات
ہر خاص و عام کے لیے بلا تفریق ڈی پی او دفتر کے دروازے کھلے ہیں: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو
جہلم: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کھلی کچہری، سائلین کی شکایات اور درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن بابر سرفراز الپا کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے سروس ڈلیوری کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں روزمرہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ ہر خاص و عام کے لیے بلا تفریق ڈی پی او دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔