فوج سے بہترین تعلقات نہ رکھنا حماقت ہوگی: عمران خان
جیل میں قید سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انہیں امریکہ کیخلاف کوئی رنجش نہیں ہے جس پرانہوں نے 2022 میں عہدے سے برطرفی کا بھی الزام لگایا تھا۔
اسلام آباد: جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوج کے ساتھ “بہترین” تعلقات نہ رکھنا “بے وقوفی” ہوگی۔
سابق وزیراعظم عمران خان جو بدعنوانی سے لے کر ریاستی راز افشا کرنے تک کے درجنوں الزامات میں جیل میں قید ہیں، انہوں نے اپنی قید کی پہلی برسی سے قبل عالمی نیوز ایجنسی رائٹرز کو ایک تحریری انٹرویو دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے رائٹرز کے سوالات کے تحریری جوابات میں کہا کہ انہیں امریکہ کے خلاف کوئی رنجش نہیں ہے، جس پر انہوں نے 2022 کے عہدے سے برطرفی کا الزام بھی لگایا ہے۔
عمران خان نے اپنی میڈیا اور قانونی ٹیم کے جوابات میں لکھا، “پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اور نجی شعبے میں فوج کے اہم کردار کے پیش نظر، ایسے تعلقات کو فروغ نہ دینا بے وقوفی ہو گی۔”
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے فوجیوں اور مسلح افواج پر فخر ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ان کی برطرفی کے بعد سے ان کی تنقید افراد پر کی گئی تھی نہ کہ ایک ادارے کے طور پر فوج پر۔ “فوجی قیادت کی غلط فہمیوں کو پورے ادارے کے خلاف نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔”
یاد رہے کہ پچھلی بدھ کو عمران خان نے ملک کی فوج کے ساتھ “مشروط مذاکرات” کرنے کی پیشکش کی تھی – انہوں نے کہا تھا کہ اگر “صاف اور شفاف” انتخابات کرائے جائیں اور ان کے حامیوں کے خلاف “بوگس” مقدمات ختم کر دیے جائیں تو وہ فوج کے ساتھ مذاکرات کرنے پر تیار ہیں۔
پاکستانی فوج اور حکومت نے عمران خان کے ریمارکس پر تبصرہ کرنے کی رائٹرز کی درخواستوں کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔ حکومت اور فوج کئی بار ان کے دعووں کی تردید کر چکے ہیں۔
امریکہ ان کی برطرفی میں کسی بھی کردار کی تردید کرتا آیا ہے۔
اپنے جوابات میں، 71 سالہ سابق کرکٹ سٹار نے یہ نہیں بتایا کہ وہ فوج کے ساتھ کیا بات کرنا چاہتے ہیں۔
فوج کے ساتھ ہرطرح کے مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بانی پی ٹی آئی
عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف مقدمات کے محرکات سیاسی ہے اور اس میں فوج کی پشت پناہی بھی شامل ہے جبکہ فوج اس سے انکار کرتی ہے۔
پھر بھی، انہوں نے کہا، جنرلز کے ساتھ بات چیت کرنے میں “کوئی نقصان نہیں” ہوگا اگر انہیں جیل سے رہا کرنے کے بعد اقتدار میں واپسی کا راستہ تلاش کرنے دیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ “ہم کسی بھی ایسی بات چیت کے لیے تیار ہیں جس سے پاکستان کی سنگین صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے،” انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی مخلوط حکومت کے ساتھ ایسے کسی بھی مذاکرات کو کھولنا بیکار ہے، جس کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ انکو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے کیونکہ اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے فروری میں چوری شدہ الیکشن جیتا تھا۔
بلکہ، عمران خان نے کہا، یہ “اُن لوگوں کے ساتھ مذاکرات ہونا زیادہ نتیجہ خیز ہوگا جو اصل میں طاقت رکھتے ہیں”۔
دوسری طرف پاکستانی فوج ان کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت کو مسترد کر چکی ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ پچھلے سال عمران خان کی حراست کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کے دوران فوجی تنصیبات پر حملوں کے پیچھے ان کی جماعت کا ہاتھ تھا-
عمران خان کی قید نے پاکستان میں سیاسی بحران سنگین کر دیا ہے، جو ایک طویل معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے اور اسے گزشتہ ماہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے بیل آؤٹ پیکیج ملا ہے۔۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اقتدار سے بے دخلی کے بعد سے سیاسی عدم استحکام نے اسلام آباد کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تکلیف دہ مالی شرائط کو قبول کرنے پر مجبور کیا، جس نے عوام پر بھاری ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا ہے۔
آئی ایم ایف نے 350 بلین ڈالر کی معیشت کو بحالی کے راستے پر ڈالنے میں مدد کے لیے سیاسی استحکام پر زور دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے اس وقت تک حکومت یا فوج کے ساتھ عدالت سے باہر سمجھوتہ کرنے کے خیال کو مسترد کر دیا جب تک کہ وہ یہ تسلیم نہ کر لیں کہ ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فروری کے انتخابات میں اکثریت حاصل کر چکی ہے۔
خان نے رائٹرز کو بتایا، “پاکستان کی تاریخ میں ان انتخابات میں سب سے زیادہ دھاندلی ہوئی۔