ایرڈ یونیورسٹی بوریوالا کیمپس میں جدید سائنسی پراجیکٹس کی نمائش

نمائش کا مقصد طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے: ڈاکٹر شکیلہ رانا

195

بورے والا (سید ساجد حسین نقوی) ایرڈ یونیورسٹی  بوریوالا کیمپس میں جدید سائنسی پراجیکٹس کی نمائش سجائی گئی، نمائش کا مقصد طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرڈ یونیورسٹی بورے والا کیمپس میں جدید  سائنسی پراجیکٹس کی نمائش سجائی گئی جس میں طلباو طالبات نےاپنے بنائے سائنسی پراجیکٹس کونمائش میں پیش کیا۔ شہریوں نے تمام پروجیکٹس کو دیکھا۔ جبکہ طلباءو طالبات نے انہیں اپنے پراجیکٹس سےمتعلق بریفنگ دی ۔

نمائش میں بائیو کیمسٹری کی طالبات نے صنعتی پراجیکٹ میں ویسٹ مینجمنٹ  کے کردار کو بھی دکھایا ۔ نیوٹریشن کی طالبات نے معیاری اور صحت افزاء کھانوں کے سٹال لگا کر شرکاء کو صحت دوست کھانوں کے بارے آگاہی دی۔

نمائش میں واٹر فلٹریشن کے پراجیکٹ بھی پیش کیے گئے ۔ طالبات کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے پراجیکٹس میں صنعتوں سے ویسٹ مٹیریل کو کارآمد بنانے اور اس کو ری سائیکل کرنے کو وضاحت سے دکھایا ہے۔ پانی کو صاف کرنے کا طریقہ بھی بتایا گیا ۔ اس پراجیکٹ  کو گھر میں باآسانی لگا کر پانی صاف کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شکیلہ رانا نے بتایا کہ نمائش کا مقصد طلباءوطالبات کی صلاحیتوں کواجاگر کرناہے، نمائش کے لیے طلباء نے بھرپور محنت کرکے پراجیکٹ تیار کیے ہیں۔

شہریوں کی بڑی تعداد نےسائنسی نمائش کو دیکھا اور طلبہ کے کام کوسراہا۔ نمائش میں پیش کیے گئے تمام پراجیکٹ طلباء کی قابلیت کی عکاسی کررہے تھے جنہیں  دیکھ کر شہریوں نےخوب تعریف کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.