فیروز خان کی زندگی کا نیا باب شروع، دوبارہ دلہا بن گئے

فیروز خان اور ان کی بہن حمائمہ ملک نے الگ الگ انسٹاگرام پوسٹس میں دوسری شادی کی تصدیق کی۔

41

کراچی: پاکستانی اداکار فیروز خان نے زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے جب وہ ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، ہفتے کی صبح ان کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد انکے مداحین حیران رہ گئے ہیں۔

یہ ویڈیوز سب سے پہلے ایک سوشل میڈیا “کنٹینٹ کریئٹر” نے شیئر کیں، جس نے دلہن کا نام دعا بتایا، لیکن کلپس میں لڑکی کی شناخت نامعلوم رہی۔

اس ویڈیو نے اداکار کی دوسری شادی کے بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا، جو اپنی پہلی بیوی علیزے فاطمہ رضا، جسے علیزے سلطان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اور جن کے ساتھ اداکار اپنے بیٹے اور بیٹی کی تحویل کو لیکر گھریلو زیادتی کے معاملے میں الجھ گئے تھے۔

اس کے بعد فیروز خان کو گھریلو بدسلوکی کے الزامات پر شوبز انڈسٹری اور کے مختلف لوگوں کی طرف سے زبردست ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، کچھ اداکاروں نے مبینہ طور پر ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔

ہفتے کے روز سارا دن سوشل میڈیا پر ان کی “دوسری شادی” کی ویڈیوز کے گردش کرنے کے بعد ایک بار پھر اسی طرح کے جذبات کو دیکھا گیا۔

تاہم، ان کی دوبارہ شادی کرنے کی خبروں کی تصدیق اس وقت ہوئی جب اداکار نے ایک انسٹاگرام پوسٹ ڈالی، جس میں ان کی اور ایک عورت کی تصویر دلہا اور دلہن کے طور پر تھی۔

“میری زندگی میں خوش آمدید ؛ خوبصورت،” فیروزخان نے تصویر کے کیپشن میں #NOTHINGCANSTOPUSWEAREALLTHEWAYUP کے ساتھ لکھا۔

خدا اور محبت کے اداکار کو تصویر اور ویڈیو شیئرنگ سائٹ پر اپنے مداحوں اور فالورزکی جانب سے مبارکبادیں موصول ہوئیں۔ سب سے اہم تبصرے خان کی بہن حمائمہ ملک کے تھے، جو ایک اداکار اور سابق ماڈل بھی ہیں، اور مقبول ٹی وی سیریز قیامت: ارطغرل کے ترک اداکار سیلال کے تھے۔

دریں اثنا، حمائمہ نے نوبیاہتا جوڑے کی مہندی کی ایک تصویر بھی شیئر کی اور اس بات کی بھی تصدیق کی کہ دلہن کا نام دعا تھا، کیونکہ پوسٹ میں ہیش ٹیگ #ferozekidua تھا۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ اداکار نے جوڑے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی جنت میں ایک بندھن دیکھا ہے، ماشاءاللہ۔

فیروز خان نے اس سے قبل 2018 میں علیزے سے شادی کی تھی لیکن دونوں نے تلخ یادوں کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کر دیا کیونکہ بعد میں اداکار پر تشدد کے الزامات لگائے گئے، جس کی وجہ سے ان کے بچوں کی تحویل کا مقدمہ چلا۔

سابق جوڑے کی اپنے دو بچوں کی تحویل کو لیکر ہونے والی لڑائی کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی گئی اور بالآخر عدالت میں معاملہ حل کر دیا گیا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.