منشیات کے خاتمے کیلئے ڈی پی او آفس وہاڑی میں اہم میٹنگ

146

بورے والا (سید ساجد حسین نقوی) سی ای او قیصر شہزاد کھوکھر اینٹی کرائم اینڈ اینٹی ڈرگز آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے چئیرمین ملتان سید شمشیر شیرازی کی سینئر ٹیم نے ڈی پی او آفس وہاڑی میں ڈی ایس پی میڈم روبینہ سے میٹنگ کی.


میٹنگ میں منشیات کی روک تھام اور پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی اور میڈم روبینہ نے کہا کہ ہمارے تمام ادارے ہمہ وقت آپکی ٹیم کے ہمراہ کھڑے ہیں اور انشاءاللہ ہم ملکر ڈسٹرکٹ وہاڑی سے کرائم اور مشیات کا خاتمہ کریں گے.

میڈم روبینہ نے اینٹی کرائم اینڈ اینٹی ڈرگز کے چئیرمین ملتان سید شمشیر شیرازی اور انکی ٹیم کی محنتوں کو سراہا.

میٹنگ میں اینٹی کرائم اینڈ اینٹی ڈرگز بوریوالا ٹیم کے صدر انصر رحمن،،ٹبہ سلطانپور ٹیم صدر ریاض گاذر ،جنرل سیکرٹری سید میثم شاہ، انفارمیشن سیکرٹری محمد رضا سرور بھی موجود تھے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.