پاکستان میں جاپانی کمپنیوں کےلئےسرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجود ہیں: وزیراعظم شہبازشریف

323

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے صنعتوں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہی ہے، پاکستان میں جاپانی کمپنیوں کے لئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی پیداوار سے ایندھن کے درآمدی بل میں کمی اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

وزیراعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹویوٹا ایشیا کے صدر یوشیکی کونیشی اور انڈس موٹرز کے سی ای او علی اصغر جمالی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو ان سے یہاں ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان میں جاپان کے سفیر متسوہیرو وادا، وائس چیئرمین ٹویوٹا انڈس موٹرز شن جی یناجی ، وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم مرتضیٰ محمود، مشیر وزیراعظم احد خان چیمہ، معاونین خصوصی جہانزیب خان، طارق باجوہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جاپان کو اپنی ترقی اور خوشحالی کے ایک اہم شراکت دار کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان میں جاپانی کمپنیوں کیلئے سرمایہ کاری کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.