پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو امتحانات کے نتائج کا اعلان

85

لاہور : پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ (پارٹ ٹو) 2023 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات (بارہویں جماعت) کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں  کامیابی کا تناسب 58 فیصد رہا۔

لاہور بورڈ سے پنجاب گروپ آف کالجز نے مجموعی طور پر دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی ،  لاہور بورڈ کےاعلان کردہ نتائج کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ 2امتحانات میں ایک لاکھ 9 ہزار بچوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

لاہور بورڈ کے پہلے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 90 ہزار 512 امیدواران نے شرکت کی تھی جن میں سے ایک لاکھ سے زائد لڑکیاں اور 87 ہزار 180 لڑکے شامل ہیں۔

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو 2023 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 56.11 فیصد رہا۔

کنٹرولر امتحانات گوجرانوالہ کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 39 ہزار 311 امیدواروں نے شرکت کی جن میں 78 ہزار 167 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔
کنٹرولر کے مطابق امتحانات میں 61 ہزار 144 امیدوار ناکام قرارپائے ۔

بہاولپور تعلیمی بورڈ

تعلیمی بورڈ بہاولپور کی طرف سے انٹرمیڈیٹ کے پارٹ ٹو امتحانات میں کامیابی کا تناسب 57.46 فیصد رہا۔

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحان میں 57 ہزار 443 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 33 ہزار 6 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

ملتان تعلیمی بورڈ 

تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر میڈیٹ پارٹ 2کے پہلے سالانہ امتحان 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا جس میں مجموعی طور پر 74635 امیدواروں میں سے 44541 کامیاب قرار پائے جبکہ کامیابی کا تناسب 68.59 رہا۔

پری میڈیکل انجینئرنگ جنرل سمیت دیگر گروپ میں طالبات سب سے آگے جبکہ پری انجینئرنگ میں طلبا کا پاس نتیجہ 81.04اور طالبات کا 82.24 رہا۔

ملتان کے اضلاع میں لودھراں بازی لے گیا جہاں ملتان سب سے آخری نمبر پر رہا ۔

لودھراں میں امتحانات کا مجموعی نتیجہ 98.80فیصد اور ملتان کا 98.51 فیصد رہا جبکہ خانیوال کے 98.78فیصد طلبہ اور وہاڑی کے 98.65 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.