جناح ہاؤس حملہ کیس: خدیجہ شاہ و دیگرکیخلاف نئی دفعات شامل کرنےکی درخواست منظور

114

لاہور  ہائی کورٹ نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ اور  عالیہ حمزہ  سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں نمٹا دیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ  نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے97 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں واپس ٹرائل کورٹ بھجوادیں۔

عدالت نے حکومت پنجاب کی مقدمات میں نئی دفعات شامل کرنےکی درخواست منظور کرلی۔

عدالت کا کہنا ہےکہ  وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری کی جائیں گی، مقدمات میں نئی دفعات شامل ہو چکی ہیں، ملزمان نئی دفعات کے مطابق شامل تفتیش ہوں اور نئی دفعات شامل ہونےکے بعد ٹرائل کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائرکریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.