وہاڑی پولیس نے 1 لاکھ 6 ہزار لیٹرسپرٹ الکوحل کی بڑی کھیپ برآمد کرلی، 6 ملزمان گرفتار

379

ڈی پی او وہاڑی طارق عزیز کی سربراہی میں وہاڑی پولیس نے 1 لاکھ 6 ہزار لیٹر سپرٹ الکوحل کی بڑی کھیپ برآمد کرلیی ور 6 ملزمان گرفتار کرلۓ

ملزمان سے دو کنٹینراور کار بھی برآمد۔ ملزمان سیل توڑ کر ڈیلرز کو منشیات (الکوحل) کی سپلائی دے رہے تھے کہ پکڑے گئے. ڈی پی او وہاڑی کی پولیس پارٹی کو شاباش اور کارکردگی کو سراہا-
پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور کو مخبری ہوئی کے میتلا چوک میں جنوبی پنجاب کے بڑے ڈیلرز کو سپرٹ الکوحل کی سپلائی دی جا رہی ہے۔
ایس ایچ او ٹبہ سلطان پور ظہور احمد چھینہ نے ٹیم کے ہمراہ ریڈ کر کے سپرٹ الکوحل سے بھرے دو کنٹینرز نمبری TMF 230۔ K 9151 اور کار نمبری LEA 4530 کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

کنٹینرز میں سے ایک لاکھ 6 ہزار، جبکہ کار میں سے 450 لیٹر سپرٹ الکوحل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے کنٹینر ڈرائیورز ولایت خان نیاز اللہ اور ہیلپر عرفان اللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔۔
پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نےسپرٹ الکوحل خریدنے کے لئے آئے ہوئے تین ڈیلرز مظہر حسین، محمد عارف اور مجاہد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
کنٹینرز شیخوپورہ سے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے کراچی جاتے ہیں۔ جن میں تقریبا دس کروڑ روپے مالیت کی الکوحل ہے۔
سپرٹ الکوحل میڈسن سمیت مختلف پراڈکٹس میں استعمال ہوتی ہے۔
کنٹینرز ڈرائیور میتلا چوک میں کمپنی کی سیلیں توڑ کر سپرٹ الکوحل فروخت کر رہے تھے کہ پولیس نے پکڑ لیا ہے۔
جنوبی پنجاب کے بڑے ڈیلر محمد اقبال کا کارندہ مظہر حسین بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم مظہر حسین نے بتایا کہ محمد اقبال ریکارڈ یافتہ ہے اور الکوحل سے زہریلی شراب تیار کرتا ہے۔۔
مظہر حسین سے 450 لیٹرسپرٹ الکوحل برآمد ہوئی ہے۔۔

پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور سے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔۔
ڈی پی او طارق عزیزکاکہنا ھے کے پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ سپرٹ الکوحل کی بڑی کھیپ پکڑنے والی ٹیم کو انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔
منشیات معاشرے کا ناسور ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
کنٹینرز ڈرائیور نے سیلیں توڑ کر منشیات فروخت کرنے کا جرم کیا ہے ہے جس پر انہیں سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.