سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف اضلاع میں کارروائی’10مشتبہ افراد گرفتار

340

لاہور: کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )پنجاب نے کارروائی کر کے10 مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس کی ہدایات پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے خفیہ اطلاعات پر صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں44کومبنگ اینڈ سرچ آپریشنز کے دوران44علاقوںکو چیک کیا گیا2568 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ اور429 افرادکا بائیو میٹرک چیک کیا گیا۔

ترجمان نے کہاکہ ان کومبنگ آپریشنز کے دوران10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے گرفتار مشتبہ افراد کے خلاف لاہور’ مریدکے شیخوپورہ’ منڈی بہائوالدین اور دینہ جہلم میں5مقدمات درج کر کے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑے جائے گی۔ترجمان نے کہاکہ شہری دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800ـ11111پر کال کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.