ماورا حسین کے شوہر امیر گیلانی کے دادا کون تھے؟
امیر گیلانی نے 2022 میں ہاورڈ لاء اسکول سے قانون کی ڈگری حاصل کی،ماورا حسیبن نے بھی قانون کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے چند دن قبل مشہور اداکار امیر گیلانی کے ساتھ شادی کر لی۔ ان کی شادی کی خوبصورت تصاویر لاہور قلعہ میں لی گئیں، فوٹو شوٹ کے دوران سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں ۔
ماورا اور امیر کی جوڑی کو ڈرامہ “ثبات” اور “نیم” میں بے حد پسند کیا گیا تھا، اور ان کی کیمسٹری نے شائقین کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا تھا کہ شاید یہ جوڑی حقیقی زندگی میں بھی ایک ساتھ ہے۔
دونوں اداکاروں نے کبھی اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات نہیں کی۔ مگر حالیہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز نے تمام افواہوں کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔
شادی کی تقریبات لاہور اور اسلام آباد میں منعقد کی گئیں، جہاں قریبی دوستوں اور خاندان والوں نے شرکت کی۔ ایک فوٹوگرافر کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں شادی کے حسین لمحات کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔
امیر گیلانی نے انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: “الحمدللہ، میں نے اپنی بہترین دوست سے شادی کرلی اور اس خوشی کو اپنی دنیا کے ساتھ منایا۔ آپ سب کی دعاؤں اور محبتوں کا شکریہ!”
امیر گیلانی ایک تعلیم یافتہ اور معزز پاکستانی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے دادا سید افتخار حسین گیلانی معروف وکیل اور سیاستدان تھے، جو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے دور میں 1988 سے 1990 تک وفاقی وزیر قانون کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
امیر گیلانی نے 2022 میں ہاورڈ لاء سکول سے قانون کی ڈگری حاصل کی، لیکن اداکاری کا شوق نے انہیں ٹی وی انڈسٹری میں لے آیا۔ انہیں ڈرامہ سیریل “ثبات” میں ‘حسن’ کے کردار سے شہرت ملی۔ انہوں نے مختلف میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا ہے اور ان کا حالیہ پروجیکٹ “ویری فلمی” نامی سیریز تھا۔
یاد رہے کہ ماورا حسین کی بہن، معروف اداکارہ عروہ حسین، 18 دسمبر 2016 کو گلوکار و اداکار فرحان سعید کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔