لاپتہ امریکی خاتون کی باقیات خوفناک سمندری جانور کے پیٹ سے برآمد

خاتون کو انڈونیشیا کی جنوب مغربی ملوکو ریجنسی کے ساحل پر واقع جزیرہ پلاؤ ریونگ پر آخری بار دیکھا گیا تھا

108

مشی گن: امریکا میں ایک خوفناک واقعہ میں ایک لاپتہ خاتون شہری کی باقیات شارک کے پیٹ سے برآمد ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی خاتون جو چھٹیوں کے سفر کے دوران غائب ہو گئی تھیں، اس کی باقیات شارک کے پیٹ کے اندر سے دریافت ہوئی ہیں۔

امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی دو بچوں کی 68 سالہ ماں، کولین مونفور انڈونیشیا میں سمندری ساحل پر اپنے شوہر مائیک کے ساتھ سات ہفتوں کے ڈائیونگ ٹور پر لطف اندوز ہو رہی تھیں۔

خاتون کو انڈونیشیا کی جنوب مغربی ملوکو ریجنسی کے ساحل پر واقع جزیرہ پلاؤ ریونگ پر آخری بار دیکھا گیا تھا۔

فاکس نیوز نے رپورٹ کیا کہ کولین مونفور کے پانیوں میں غائب ہونے کے دو ہفتے بعد، ایک مقامی ماہی گیر نے ایک پریشان شارک کو دیکھا اور اسے مار ڈالا۔

American woman eaten by a shark while on dream trip to Indonesia

شارک کے پیٹ کو کاٹنے کے بعد ماہی گیر کو اس کے پیٹ میں سوئمنگ سوٹ کے ساتھ کولین کی باقیات ملیں۔

ابتدائی رپورٹوں میں بتایا گیا کہ شارک نے کولین کو مار کر کھا لیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.