ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیرصدارت اجلاس،47 کمرشل بلڈنگز، دکانوں، 2 ہاؤسنگ سوسائیٹز کی منظوری
لوکل گورنمنٹ کی سڑکوں کو کمرشل کرنے کے کیسز سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کے بعد تازہ رپورٹس طلب کرتے ہوئے آئندہ اجلاس تک موخر کردیا گیا۔
بورےوالا (سید ساجد حسین نقوی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں 47 کمرشل بلڈنگز اور دکانوں کے نئے کیسز اور 71 پرانے کیسز کی ریکوری اور 2 ہاؤسنگ سوسائیٹز کی منظوری دے دی گئی ، لوکل گورنمنٹ کی سڑکوں کو کمرشل کرنے کے کیسز سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تازہ رپورٹس طلب کرتے ہوئے آئندہ اجلاس تک موخر کردیا۔
اجلاس میں پیش کردہ کیسز کا مختلف تکینکی پہلوؤں اور قواعدوضوابط کے تحت جائزہ لیا گیا اور قانونی تقاضے پورے کرنے والے کیسز کی منظوری دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کمرشل سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے قانونی تقاضے پورے کرنیوالے کیسز کو جلد نمٹایا جا رہا ہے، تمام متعلقہ محکمے کمرشل و کاروباری عمارتوں کو این او سی جاری کرنے کیلئے متعلقہ قوانین اور مفاد عامہ کا خاص خیال رکھیں اور موصول ہونے والی درخواستوں کی باریک بینی سے جانچ پڑتال یقینی بنائیں تاکہ ٹریفک سمیت شہر کی تعمیر و ترقی کے آئندہ منصوبوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری عمارات کی تعمیر کے نقشوں اور متعلقہ زمین کی کمرشل بنیادوں پراستعمال کی منظوری کی درخواستوں میں زمینوں کی ملکیت کے معاملات، ریونیو ریکارڈ اور مروجہ شرائط کے مطابق کلیئر ہونے چاہئیں۔