بہاولپورمیں پنجاب ریونیو اتھارٹی آفس آپریشنل ہوگیا

مزید 11 اضلاع میں بھی دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے گا: ترجمان پی آر اے

55

لاہور: پنجاب کے مزید 12 اضلاع میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے پیش نظر بہاولپورمیں پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) آفس کے آپریشنل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ترجمان پی آر اے کا کہنا ہے کہ خاص حکمت عملی کے تحت دیگر 11 اضلاع میں بھی دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے گا،اس کے علاوہ ریونیو وسائل بڑھانے کے لئے بھی پنجاب ریونیو اتھارٹی متحرک ہوگئی ہے، پی آر اے کے ریونیو ہدف میں 50 ارب روپے کے اضافہ کیا گیا ہے۔

پی آر اے چیئرمین نعمان یوسف نے کہا ہے کہ  نئے اضلاع میں پی آر اے دفاتر کے قیام سے ٹیکس پیئرز کو سہولت فراہم ہوسکے گی، دوسرے اضلاع میں دفاتر قائم ہونے سے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملے گا ، جلد ہی قصور، شیخوپورہ میں بھی  پی آر اے دفاتر کھول دیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.