پنجاب: فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا

دو ہفتوں میں گندم کی قیمت میں 300 روپے من کا اضافہ ہوا ہے اور منڈیوں میں گندم کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے: چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن

91

لاہور: پنجاب کی فلور ملز نے مبینہ طورپر گندم کی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کر آٹے کی قیمت فی کلو ایک روپیہ بڑھا دی۔

چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ دو ہفتوں میں گندم کی قیمت میں 300 روپے من کا اضافہ ہوا ہے اور منڈیوں میں گندم کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک غیر قانونی نوٹیفکیشن کےساتھ آزاد منڈیوں کی معیشت کو کنٹرول نہیں کر سکتا، فلور ملز کو شوکاز نوٹسز واپس لیے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.