پاک فوج کی قندھار اور کابل میں فضائی کارروائی، افغان طالبان کے کئی بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ

فوج نے افغان طالبان کے بٹالین ہیڈکوارٹر نمبر 4 اور 8 سمیت بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

49

اسلام آباد: پاکستان نے صوبہ قندھار اور کابل میں خالصتاً افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کے کئی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کردیے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان بٹالین ہیڈکوارٹر نمبر 4، 8 بٹالین اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5  کے اہداف کو نشانہ بنایا، یہ تمام اہداف  باریک بینی سے منتخب کئے گئے جو شہری آبادی سے الگ تھلگ تھے اور کامیابی سے تباہ کئے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کابل میں فتنہ الہندوستان کے مرکز اور لیڈرشپ کو نشانہ بنایا گیا، پاک فوج  کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.