میاں احمد علی نے گورنمنٹ ہائی سکول بھٹہ محبت کے سینئر ہیڈ ماسٹر کا چارج سنبھال لیا
ان کی آمد پر اساتذہ، طلباء اور اہل علاقہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، گلدستے پیش کیے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
اوکاڑہ : میاں احمد علی نے گورنمنٹ ہائی سکول بھٹہ محبت کے سینئر ہیڈ ماسٹر کے طور پر چارج سنبھال لیا۔ ان کی تعیناتی مقامی تعلیمی حلقوں اور اہل علاقہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن، حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میاں احمد علی کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر سابقہ عہدے ڈپٹی ہیڈ ماسٹر سے سینئر ہیڈ ماسٹر کے طور پر گورنمنٹ ہائی سکول بھٹہ محبت میں خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔
ان کی آمد پر اساتذہ، طلباء اور اہل علاقہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، گلدستے پیش کیے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
میاں احمد علی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پُرجوش استقبال پر دلی شکریہ ادا کیا اور معیاری تعلیم، ڈسپلن میں بہتری اور طلباء کے مرکز پر مبنی سیکھنے کے ماحول کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی معیار، کردار سازی اور اساتذہ و طلبا کے درمیان باہمی احترام ہماری مشترکہ جدوجہد کی بنیاد ہوں گے۔
اس موقع پر کرامت علی (ایڈیشنل ڈائریکٹر کمیونیکیشن محکمہ صحت و آبادی، حکومت پنجاب، احمد علی شاہد پرنسپل، غازی پبلک سکول، امجد علی پرنسپل سوفٹ کالج پل دھول، محمد شریف نمبردار، ظفر علی، حاجی شوکت علی، محمد اقبال، محمد طفیل نمبردار، میاں غلام رسول، ناظم علی، امانت علی اور دیگر اہل علاقہ نے میاں احمد علی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ میاں احمد علی کی انتھک محنت، قیادت اور وژن سکول کے تعلیمی معیار کو بلند کرے گا اور طلبا و اساتذہ دونوں کے لیے باعثِ تحریک ہوگا۔