بیٹی نے باپ کے قاتل کو 25 سال بعد کیسے پکڑا؟ حیرت انگیز واقعہ
گیسلین سلوا نے اپنی زندگی والد کے قاتل کو پکڑنے کے لیے وقف کردی تھی
برازیلیہ: برازیل کے ایک خاندان کو 25 سال بعد اپنی جدوجہد کا پھل مل گیا جب ان کے گھر کے سربراہ کا قاتل برسوں بعد پکڑا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون گیسلین سلوا ڈی ڈیوس والد کے قاتل کو پکڑنے کے لیے پولیس افسر بنیں اور 25 سال بعد بالآخر مجرم کو پکڑ لیا۔
گیسلین سلوا نے اپنی زندگی والد کے قاتل کو پکڑنے کے لیے وقف کردی تھی۔
خاتون کے والد کو 16 فروری 1999 کو صرف 150 برازیلین رئیل قرض کے معاملے پر گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا جب کہ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ ملزم کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری ہوئے تھے مگر وہ کبھی گرفتار نہیں ہوسکاپھر آخر کار جیووالڈو کی بیٹی نے اسے پکڑنے کے لیے پولیس افسر بننے کا فیصلہ کیا۔
جیو والڈو کی بیٹی گیسلین باپ کی موت کے وقت صرف 9 سال کی تھی، اس نے تعلیم حاصل کی اور پولیس فورس جوائن کرکے والد کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔