اسسٹنٹ کمشنربورے والا ملک فاروق احمد کی سربراہی میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

پختہ تعمیرات کو مسمار کرتے ہوئے ہائی وے کی جگہ کو کلئیر کروا لیا گیا

40

بورے والا (سید ساجد حسین نقوی) اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،کئی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق ڈی سی وہاڑی سید آصف حسین شاہ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد نے ایکسیئن ہائی وے رانا عمیر ، ایس ڈی او ہائی وے ارشاد ڈوگر،  میونسپل آفیسر ریگولیشن غلام جیلانی اور بلڈنگ انسپکٹر ساجد نیاز  گجر سمیت میونسپل کارپوریشن ٹیم کے ہمراہ ملتان روڈ پر آپریشن کیا ۔ جہاں پر وسیع پیمانے پر ناجائز تجاوزات کو ہٹایا گیا اور پختہ تعمیرات کو مسمار کرتے ہوئے  ہائی وے کی جگہ کو کلئیر کروا لیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد کا کہنا تھا کہ بلا تفریق تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.