پاسبان میڈیا بورے والہ کے زیراہتمام 3 روزہ سپورٹس گالہ کی رنگا رنگ تقریبات کا اختتام

مرکزی چیئرمین پاسبان میاں محمد ذیشان نواز آرائیں، ایس پی انویسٹی گیشن فاروق کمیانہ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ ملک فاروق احمد نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ محتلف گیمزمیں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

219

بورے والا (سید ساجد حسین نقوی) پاسبان میڈیا کے زیراہتمام منعقد ہونے والے 3 روزہ سپورٹس گالہ کی رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔

پاسبان میڈیا گروپ آف جرنلسٹس اور میونسپل کمیٹی بورے والہ کے اشتراک سے قائد اعظم سٹیڈیم بوریوالہ میں تین روزہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔

ان تقریبات کے مہمانان خصوصی سربراہ ومرکزی چیئرمین پاسبان میاں محمد ذیشان نواز آرائیں ، ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد کمیانہ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ ملک فاروق احمد ،ڈی ایس پی بورے والہ رانا کاشف ریاض، ڈی ایس پی صدر وہاڑی اسلم حیات ،سابق ایم پی اے خالد محمود ڈوگر اور محمد صغیر رامے صدر مرکزی انجمن تاجران تھے۔

تحصیل صدر سید ساجد حسین نقوی اور انکی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں: میاں محمد ذیشان

اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی سربراہ ومرکزی چئیرمین پاسبان میاں محمد ذیشان نواز آرائیں ، ایس پی انویسٹی گیشن فاروق احمد کمیانہ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ ملک فاروق احمد ،رانا کاشف ریاض ڈی ایس پی بورے والا ، اسلم حیات ڈی ایس پی صدر وہاڑی ،سابق ایم پی اے خالد محمود ڈوگر،محمد عثمان جمیل بھٹی، صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن منور حسین رجانہ ،صدر موٹر کار ایسوسی ایشن ملک محمد صدیق اعوان، محمد یاسین رامے نائب صدر پاسبان میڈیا گروپ، ڈائریکٹر دی سیوی سکول چوہدری عصمت اللہ سنی، معروف سماجی شخصیت شیخ شہزاد مبین سیاسی رہنما ،غلام مصطفیٰ بھٹی تھے۔

مہمانان خصوصی میں سابق سیکرٹری بار ایسوسی ایشن محترمہ راحیلہ منور ایڈووکیٹ، چوہدری احتشام داؤد صدر غلہ منڈی، حافظ جنید، شیخ شاہ رخ ،راؤ غفار علی ،راؤ رضوان علی ممبر PEC,صدر پریس کلب بورے والا، اصغر علی جاوید ،صدر سٹی پریس کلب، آصف علی ،صدر پاکستان پریس کلب کاشف چوہدری،اصغر علی کامریڈ، پرنسپل ڈاکٹر محمد اکرم ، پروفیسر مجاہد سجاد ارشد ڈوگر، ڈائریکٹر سٹار اکیڈمی عبداللطیف غزنوی ، محمد ظفر بھٹی پاکستان یوگا کونسل ، طارق معراج ایڈووکیٹ، ثاقب اعجاز بھٹی، مبشر وٹو ، ناصر چوہدری ایس ایچ او، رانا کاشف صابر ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن،حسن آفتاب کیانی ایس ایچ او گگو منڈی کے علاوہ پاسبان کے زیر انتظام دیگر سوسائیٹیز کے صدور نے بھی شرکت کی ۔

معزز مہمانوں کی قائد اعظم سٹیڈیم آمد کے موقع پر تحصیل صدر پاسبان میڈیا گروپ آف جرنلسٹس بورے والا سید ساجد حسین نقوی ، صدر پاسبان بزنس سوسائٹی بورے والہ ملک محمد صدیق اعوان ،شیخ محمد اسلم،رانا غلام مصطفیٰ،سید مشتاق شاہ نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ بھرپور استقبال کیا۔

اس موقع پر سربراہ ومرکزی چیئرمین پاسبان میاں محمد ذیشان نواز آرائیں، ایس پی انویسٹی گیشن فاروق کمیانہ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ ملک فاروق احمد نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ محتلف گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

ایس پی انوسٹی گیشن وہاڑی فاروق احمد کمیانہ ،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ ملک فاروق احمد ،سربراہ ومرکزی چیئرمین پاسبان میاں محمد ذیشان نواز آرائیں کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحصیل صدر پاسبان میڈیا گروپ آف جرنلسٹس بورے والا سید ساجد حسین نقوی اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہیں کہ جنہوں نے ایک ایسے دور میں کہ جب ہمارے بچے سوشل میڈیا اور موبائل سے باہر نکل ہی نہیں رہے ایسے وقت میں ان کو گراؤنڈ میں لانا یقینا بڑی ہمت کی بات ہے اور میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ سید ساجد نقوی اور ان کی ٹیم کو استقامت عطا فرمائے اور ان کے جذبوں کو یونہی جوان اور توانا رکھے۔

اس موقع  چیئرمین پاسبان لیگل سیل چوہدری اعظم کمبوہ ایڈووکیٹ ، صدر پاسبان میڈیا گروپ آف جرنلسٹ میاں محمد راشد ، ضلعی صدر پاسبان بزنس سوسائٹی غلام عباس ، جنرل سیکرٹری پاسبان بزنس سوسائٹی حافظ اقبال شوکت ، نائب صدر شان اقبال ودیگر بھی سربراہ و مرکزی چیئرمین کے ہمراہ تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.