ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کا سرور فاؤنڈیشن سے واٹر فلٹریشن پلانٹ عطیہ کرنے پر اظہار تشکر

افتتاحی تقریب میں سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی شرکت

81

لاہور:پنجاب یونیورسٹی کے فلم اور براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ عطیہ کرنے پر سرور فاؤنڈیشن سے تہہ دل سے اظہار تشکر کیا ہے۔

یہ عطیہ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی درخواست پر دیا گیا اور افتتاحی تقریب سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے طلبہ اور عملے کے لیے صاف پانی تک رسائی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے چوہدری سرور اور سرور فاؤنڈیشن کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی خدمات پر سراہا اور یونیورسٹی کی مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے امید ظاہر کی کہ سرور فاؤنڈیشن کے ساتھ یہ اشتراک مستقبل میں مزید فلاحی منصوبوں کا باعث بنے گا۔ فلٹریشن پلانٹ فی گھنٹہ 2000 لیٹر پانی صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یونیورسٹی کے ہزاروں طلبہ، اساتذہ اور رہائشیوں کو فائدہ پہنچائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.