ڈی پی او جہلم کا ایسٹر کے موقع پر شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ
مذہبی اور دعائیہ تقریبات کے دوران مسیحی برادری کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنا جہلم پولیس کا نصب العین ہے: طارق عزیز سندھو
جہلم: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے علی الصبح کرسچیئن کمیونٹی کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔
ڈی پی او جہلم نے سکیورٹی انتظامات چیک کیے اور افسران کو ہدایات بھی دیں،ڈی پی او جہلم نے تمام فیلڈ افسران کو ڈیوٹی پر حاضر، الرٹ اور بریف کرنے کی ہدایات کیں۔
ڈی پی او جہلم نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس امر کو یقینی بنایئں کہ کوئی بھی شخص بغیر چیکنگ عبادت گاہ میں داخل نہ ہو،روف ٹاپ ڈیوٹی کی موجودگی یقینی اور نمایاں ہونی چاہیے۔
طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ ایسٹر کے مذہبی تہوار کے موقع پر جہلم پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہوئے ہیں، مذہبی اور دعائیہ تقریبات کے دوران مسیحی برادری کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنا جہلم پولیس کا نصب العین ہے ۔