ماہرہ اور ہمایوں سعید پر تنقید، وسیم عباس نے فرودس جمال کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ہمیں کسی کی عمر کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں، یہ سب عوام پر منحصر کرتا ہے: سینئر اداکار

54

لاہور: سینئر اداکار فردوس جمال نے چند دن قبل ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں ماہرہ خان کی بڑھتی عمر اور اداکار ہمایوں سعید کے اداکاری میں ڈاکا ڈالنے کے حوالے سے گفتگو کی تھی جس کا سوشل میڈیا پر بھی کافی چرچا رہا۔

اب پاکستان کے ایک اور سینئر اداکار وسیم عباس نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے فردوس جمال کی اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید پر کی جانے والی تنقید پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

سینئر اداکار نے فرودس جمال سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس بارے میں کیا بول سکتے ہیں؟ میرا خیال ہے ہمیں کوئی حق نہیں کہ ہم کسی کی عمر کے بارے میں بات کریں، یہ سب عوام پر منحصر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے عمر اہمیت نہیں رکھتی، ماہرہ اچھی دکھتی ہیں اور وہ خوبصورت ہیں، ماہرہ کو آخری بار ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ فلم میں دیکھا گیا جس میں وہ حسین لگ رہی تھیں اور ہمیں اس بات کو قبول کرنا چاہیے۔

اداکار نے فردوس جمال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک سینئر ہونے کی حیثیت سے ہمیں اپنے دیگر اداکاروں کے بارے میں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے، آپ اداکاری پر تنقید کر سکتے ہیں لیکن عمر پر نہیں۔

ہمایوں سعید سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ ایک کمرشل سپر سٹار ہے جو عوام کی توجہ حاصل کرنا جانتا ہے، ہمایوں کی بہت بڑی فین فالوونگ ہے۔

وسیم عباس نے فردوس جمال کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہاں، ہمایوں سعید امریکی اداکار مارلن برانڈو ہیں، میرے خیال میں یہ تنقید غیر ضروری ہے اور نہیں کرنی چاہیے، ہم نے فردوس جمال کے سابقہ ​​بیانات کی بھی مذمت کی، سلمان خان اور شاہ رخ خان کی عمر 54 یا 55 کے لگ بھگ ہے اور وہ اب بھی کام کر رہے ہیں کیونکہ لوگ انہیں پسند کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.