ٹک ٹاک بناتے ہوئےگولی چلنے سے نوجوان جاں بحق، دوستوں نےلاش چھپادی

ملتان میں 3 ماہ بعدلاپتا ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملتان کے علاقے مظفر آباد میں 3 ماہ قبل سہیل نامی ایک نوجوان لاپتہ ہوگیا تھا، پولیس نے اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔ پولیس کے

کراچی اور لاہور کے درمیان طیاروں کو جی پی ایس سگنل ملنے میں دشواری، پائلٹس کو مشکلات کا سامنا

کراچی اور لاہور کے درمیان طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق فلائٹ انفارمیشن ریجن میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری رپورٹ ہوئی، کراچی اور لاہور کے اطراف

سعودی ولی عہد کی تصویر بنانیوالے پاکستانی مصور کو عمرے کے ٹکٹ کا تحفہ

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ولی عہد محمد بن سلمان کی تصویر بنانے والے پاکستانی مصور عمر جرال کو عمرے کا ٹکٹ تحفے میں دیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق 33 سالہ عمر جرال دماغی فالج (سی پی) میں مبتلا ہیں اور

پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی خالد جمیل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی خالد جمیل کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ نجی چینل سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد کے صحافی خالد جمیل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا

مقتولہ سارہ انعام اور نور مقدم کے لواحقین کا عدالتوں سے انصاف کا مطالبہ

اسلام آباد میں بیدردی سے شوہرکے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام اور دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والی نور مقدم کے لواحقین نے عدالتوں سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نور مقدم کے والد شوکت مقدم کا کہنا تھاکہ

اسرائیل سے تعلقات کا قومی مفاد میں فیصلہ کرینگے: نگران وزیر خارجہ

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے معاملے پر دوٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات اور فلسطینی عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ کرے گا۔ اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن کی

الیکشن عمران یا جیل کاٹنے والے پارٹی ارکان کے بغیر بھی ہوسکتے ہیں: وزیر اعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہےکہ شفاف الیکشن چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان یا جیل کاٹنے والے پارٹی کے سیکڑوں ارکان کے بغیر بھی ہوسکتے ہیں۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے

جناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور، 55 کی درخواستیں خارج

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 9 ملزموں کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ سمیت 55 ملزموں کی ضمانت پر رہائی کی درخواستیں خارج کر دیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر فیصلہ

لندن اجلاس:نواز شریف نے سیاسی بیانیے پر نظرثانی سے انکار کر دیا

لندن میں ہونے والے لیگی قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، نواز شریف نے اپنے سیاسی بیانیے پر نظرثانی سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن میں پہلی مرتبہ مصالحانہ کے بجائے جارحانہ گروپ کی جیت ہو گئی، سابق وزیر اعظم

امیدوار کو کیا شرائط پوری کرنی ہوں گی؟ الیکشن کمیشن نے ترامیم تجویز کر دیں

الیکشن کمیشن نے نئے فارمز سمیت الیکشن رولز میں 18 ترامیم تجویز کر دیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن رولز میں ترامیم پر اعتراضات 7 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے تجویز کیا ہے کہ