ایشیا کپ: سری لنکن سپنرز نے تاریخ رقم کر دی، پوری بھارتی ٹیم پویلین بھیج دی

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے سپنرز  نے بھارت کے خلاف میچ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ منگل کو کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو بظاہر درست ثابت نہیں ہوا۔

لاہور میں غیر ملکی فاسٹ فوڈ چین ہارڈی بھی گیس چوری میں ملوث نکلا، گیس کنکشن منقطع

لاہور :سوئی ناردرن نے گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں اہم کارروائی کے دوران غیر ملکی فوڈ چین ہارڈی کا گیس کنکشن منقطع کردیا- لاہور کے علاقے ڈیفنس وائے بلاک میں واقعی فوڈ چین ہارڈی کا گیس میٹر ٹیمپر ہونے کی اطلاع پر سوئی ناردرن کی

سوئی ناردرن کا گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن، سیکڑوں کنکشن منقطع، مقدمات درج

گیس چوری کرنےوالوں کے خلاف ریجنل ٹیموں نے پنجاب ، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف شہروں میں کامیاب چھاپے مارے۔ مختلف شہروں اور علاقوں میں کیے گئے اقدامات کی تفصیلات کے مطابق پشاور میں گیس کے براہ راست استعمال پر 8 اور غیر قانونی

نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ فائنل ، 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ طے کرلی گئی۔ لندن میں نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف، سلیمان شہباز، حسن نواز، خواجہ آصف اور دیگر رہنما شریک تھے۔ اجلاس میں نواز شریف

مراکش: تباہ کن زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 862 تک پہنچ گئی

مراکش کے تباہ کن زلزلے میں ہلاک افراد کی تعداد 2 ہزار 862 ہو گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعہ کی رات کو مراکش کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مراکش شہر سے 75 کلومیٹر دور اطلس کا

ایلون مسک کے اندر متعدد شخصیات چھپی ہوئی ہیں، سوانح حیات لکھنے والے کا انکشاف

ایلون مسک کو بہت جلد غصہ آجاتا ہے مگر اس کے اظہار کے بعد انہیں اس بارے میں بہت کم یاد رہتا ہے۔ یہ دعویٰ دنیا کے امیر ترین شخص کی سوانح حیات لکھنے والے صحافی Walter Isaacson نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ یہ سوانح حیات 12 ستمبر کو فروخت

بھارت میں بریانی کی مشہور دکان پر اضافی رائتہ مانگنے پر شہری قتل

بھارت کے شہر حیدرآباد میں مشہور بریانی کی دکان پر شہری کو بریانی کے ساتھ اضافی رائتہ مانگنے پر قتل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی رات کو بھارتی شہر حیدرآباد میں 32 سالہ شخص لیاقت اپنے دوستوں کے ہمراہ شہر میں

کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر بادشاہ خان افغان صوبہ پکتیکا میں مارا گیا

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر بادشاہ خان افغان صوبہ پکتیکا میں ہلاک ہوگیا۔ دہشت گرد بادشاہ خان پکتیکا میں بارودی سرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوا اور وہ کالعدم تنظیم کے سربراہ مفتی نور ولی کا دست راست تھا۔

پنجاب حکومت نے مری میں 100 سالہ قدیم سکول کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس بنانے کا معاملہ روک دیا

مری میں 100سالہ قدیم سکول کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس بنانے کا معاملہ روک دیا گیا۔ ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے حکم پر سکول کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس بنانے کا معاملہ روکا گیا۔ ذرائع پنجاب حکومت نے بتایاکہ 

ملک میں اس وقت ہر کسی کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں: بلاول کا اعتراض

سکھر: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ ملک میں اس وقت ہر کسی کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں اور یہ ہی میرا اعتراض ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کو چلانے کا پرانا طریقہ