اسسٹنٹ کمشنر بورے والا ملک فاروق کا لاری اڈے کا دورہ، سویٹس اینڈ بیکرز کی بھی چیکنگ

دو بیکری مالکان کو جرمانے ، ایل پی جی کی دکانوں پر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا

74

بورےوالا(سید ساجد حسین نقوی) اسسٹنٹ کمشنر بورے والا ملک فاروق احمد نے لاری اڈہ کا وزٹ کیا اور مختلف اڈوں پر کرایہ نامے چیک کیے۔

اسسٹنٹ کمشنر بورے والا ملک فاروق احمد نے مسافروں سے بھی کرایہ کے بارے دریافت کیا،اور ٹرانسپورٹرز کو کرایہ نامہ کے مطابق مسافروں سے کرایہ وصول کرنے کے احکامات دیے ۔

عارف بازار میں سویٹس اینڈ بیکرز کی چیکنگ کے دوران دو بیکری مالکان کو جرمانے کیے۔ بعد ازاں ایل پی جی کی دکانوں پر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور ایل پی جی کے ریٹس چیک کیے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہیں اور ناجائز منافع خور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.