آئمہ بیگ کو عمرہ کے بعد جدہ میوزک نائٹ میں پرفارم کرنے پر شدید تنقید کا سامنا

جہاں کچھ افراد نے مذہبی فریضہ ادا کرنے پر گلوکارہ کی تعریف کی، وہیں دوسروں نے ان پر تنقید کے نشتر برسائے

80

پاکستان کی مقبول گلوکارہ آئمہ بیگ نے حال ہی میں سعودی عرب میں ‘جدہ سیزن’ میوزک نائٹ میں پرفارم کیا، جس کے بعد گلوکارہ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستانی اور انڈونیشیائی موسیقی کا جشن منانے والے اس ایونٹ میں ہزاروں حاضرین نے شرکت کی، جس میں بلال سعید، سونو ڈانس گروپ اور انڈونیشین گلوکارہ لیڈی رارا جیسے فنکاروں نے پرفارم کیا ۔

اس ایونٹ میں اداکار کاشف خان اور ان کی بیٹی ٹک ٹاک سٹار ربیکا خان بھی شامل تھیں۔.

تقریب سے قبل آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ وہ کام کے سلسلے میں بیرون ملک سفر کر رہی ہیں، جس سے ان کی میوزک انڈسٹری چھوڑنے کی افواہیں پھیل رہی تھیں۔

تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ان کی روانگی پروفیشنل وجوہات کی بنا پر ہوئی۔

جدہ پرفارمنس کے دوران، آئمہ نے اپنے مقبول گانوں کے ساتھ سامعین کو مسحور کیا، جن میں “کیف و سرور” اور “مست ملنگ” شامل ہیں۔ اس کی پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس میں سٹیج پر اس کی متحرک موجودگی کا مظاہرہ بھی شامل تھا ۔

اپنی پرفارمنس کے علاوہ آئمہ بیگ نے سعودی عرب میں عمرہ بھی کیا، اپنی انسٹاگرام سٹوری پر تصاویر بھی شیئر کیں۔

یہ تصاویر تیزی سے آن لائن گردش کرنے لگیں، جس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

جہاں کچھ لوگوں نے مذہبی فریضہ ادا کرنے کے لیے گلوکارہ کی تعریف کی، وہیں دوسروں نے مذہبی فریضہ کے ساتھ موسیقی کے پروگرام کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.