احد رضا میر اور رمشا خان میں قربتیں ، لندن میں سیر سپاٹے
احد رضا میر کی شادی اداکارہ سجل علی سے ختم ہونے کے بعد اب ان کی اداکارہ رمشا خان سے قربتیں بڑھ گئی ہیں
کراچی: معروف اداکار احد رضا میر اور اداکارہ رمشا خان کے تعلقات میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
احد رضا میر کی شادی اداکارہ سجل علی سے ختم ہونے کے بعد اب ان کی اداکارہ رمشا خان سے قربتیں بڑھ گئی ہیں تاہم اس حوالے دونوں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا البتہ رمشا خان متعدد بار احد رضا میر کو انڈسٹری میں اپنا بیسٹ فرینڈ کہتی نظر آئیں۔
اب ان دونوں کے تعلقات کی خبریں ایک بار پھر گرم ہیں جس کی وجہ دونوں اداکاروں کی تصویر ہے۔

سوشل میڈیا پر احد رضا میر اور رمشا خان کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں کو لندن کی سڑکوں پر ایک ساتھ گھومتے دیکھا گیا۔
اس کے علاوہ لندن میں ہونے والے شوبز انڈسٹری کے مشہور ایوارڈ شو میں بھی دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ میزبانی کی تھی۔
