پی ٹی آئی مسئلہ فلسطین پر حکومتی اے پی سی میں شریک نہیں ہوگی: بیرسٹر گوہر

پارٹی رہنما اور کارکن گرفتار ہیں اور ان حالات میں اے پی سی میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے: چیئرمین پی ٹی آئی

89

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے مسئلہ فلسطین پر ہونے والی حکومتی اے پی سی میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور مرر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمیں فلسطین پر اے پی سی میں شرکت کی دعوت مل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پارٹی رہنما اور کارکن گرفتار ہیں اور ان حالات میں اے پی سی میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے فلسطین کی صورتحال پر آج ایوان صدر میں کل جماعتی کانفرنس ہوگی جس میں وزیراعظم اور صدر مملکت سمیت اعلیٰ حکومتی حکام اور مختلف جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.