ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

پاکستان کی جناب سے حنان شاہد اورسفیان خان نے دو دو گول کیے جب کہ رومان نے ایک گول سکور کیا

77

موکی: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

موکی میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں  پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2کے مقابلے میں 5گول سے ہرا دیا۔

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہراکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اور برانز میڈل اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے حنان شاہد اورسفیان خان نے دو دو گول کیے جب کہ رومان نے ایک گول سکور کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں میزبان چین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.