پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر پنجاب پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کی سربراہ تعینات

راشدہ سہیل اور زاہد مقصود ممبر تعینات، وزارت اطلاعات و نشریات نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

61

اسلام آباد : وزارت اطلاعات و نشریات نے پنجاب پیمرا کونسل آف کمپلینٹس تشکیل دے دی ۔ گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کو کونسل کا چیئرپرسن تعینات کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر پنجاب یونیورسٹی کے شعبہٗ ابلاغیات میں بطور پروفیسر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ وہ ڈیپارٹمنٹ آف فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ پنجاب یونیورسٹی کی چیئرپرسن بھی ہیں۔ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر 2015ء سے2019ء تک ،چار برس کمپلینٹ کونسل کی ممبر رہیں۔ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیربطور کالمسٹ،ابلاغیات کے شعبے پہ دسترس ،سیاسی مبصر،تعلیم و تدریس اور تحقیق کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر ابلاغیات کے حوالے سے متعدد بین الاقوامی کانفرنسوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ شعبہ ابلاغیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ڈاکٹرلبنیٰ ظہیر کی تقرری کو سراہا ہے۔

علاوہ ازیں، پہلے مرحلے میں راشدہ سہیل اور زاہد مقصود کو کونسل کے ممبرز تعینات کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.