5 سال جو اسمبلی میں ہوا وہ ہم سب کیلئے باعث شرم ہے: شاہد خاقان عباسی

118

سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 5 سال جو اسمبلی میں ہوا وہ ہم سب کیلئے باعث شرم ہے۔

شاہدخاقان عباسی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جو فرنٹ سیٹ پر آج بیٹھےہیں وہ سارےجیل میں رہے، سپیکر نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی زحمت نہ کی، یہاں لڑائیاں ہوئیں،کون سی گالیاں ہیں جو یہاں نہیں دی گئیں؟

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ امید ہےاگلی اسمبلی میں آئندہ جوآئیں گےوہ ایوان کا تقدس بحال کریں گے، ہم نے سبق نہیں سیکھا جو سیکھنا چاہیے تھا، یہاں پچھلےدنوں 75 یونیورسٹیوں کے قیام کے بل منظور ہوئے، آپ کو ایسے کاموں کو روکنا چاہیے تھا، یہاں عام تاثر یہ ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کرپٹ ہیں۔

شاہد خاقان نے کہا کہ جو ہم ارکان کو تنخواہ ملتی ہے اس سے ہمارے پیٹرول کاخرچ بھی پورا نہیں ہوتا-

Leave A Reply

Your email address will not be published.